تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ہزارہ صوبہ بنا توسرائیکی، بہاولپور، کراچی صوبے کا مطالبہ کیاجائیگا، بلور

جنگ نیوز -
پشاور . . . خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے ملک میں مزید صوبے بنانے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مزید صوبوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔پشاور میں جیونیوز سے گفت گو میں سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن خیبر پختون خوا کا حصہ ہے۔ اور اس صوبے کا حصہ ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجود حالات میں مزید صوبے نہیں بنائے جاسکتے۔ بشیر بلور نے کہا کہ ایک ضلع بنانے پر تین ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک مزید صوبوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ صوبہ بنتا ہے تو پنجاب میں سرائیکی اور بہاولپور اور کراچی صوبے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.