5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
افغان فورسز میں اضافے کی امریکی پالیسی ناکام ہو گئی، برطانوی اخبار
جنگ نیوز -
لندن . . . جنگ نیوز . . . معروف برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ کم تنخواہوں اور مراعات کی عدم دستیابی کی وجہ سے افغان سیکورٹی فورسز میں اضافے کی امریکی پالیسی ناکام ہو رہی ہے۔ برطانوی اخبار ”دی گارڈین“ نے اپنے اداریئے میں کہا ہے کہ امریکی ہائی کمانڈ افغانستان میں اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے سیاستدانوں کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔ عراق اور افغانستان میں کودنے کے بعد 1930ء کے بعد امریکہ کی معیشت بد ترین صورتحال سے دوچار ہے۔ افغانستان میں خواندہ نوجوانوں کی کمی کی وجہ سے کم تنخواہوں پر کوئی فورسز میں بھرتی پر آمادہ نہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ عراق کا امریکی تجربہ اس لئے کامیابی سے ہمکنار ہوا کیونکہ عراق کے پہلے ہی تجربہ کار فوجی اور پولیس اہلکاروں کی وسیع کھیپ موجود تھی۔ انہوں نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے لاکھوں بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو فورسز میں بھرتی پر آمادہ کیا۔ تاہم غیر تعلیم یافتہ افغان نوجوان کم تنخواہ کی وجہ سے فورسز میں بھرتی ہونے پر آمادہ نہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ 1930ء کے بعد امریکی معیشت بد ترین حالات کا سامنا کرنا کر رہی ہے۔