5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بھارت پاکستان کا پانی چوری نہیں کر رہا، انڈس واٹر کمشنر جماعت شاہ
جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . . .پاکستانی انڈس کمشنر جماعت علی شاہ کاکہنا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی چوری نہیں کر رہا وقت کے ساتھ ساتھ موسمی تبدیلیوں سے پانی کم ہو رہا ہے پاکستان نے عالمی عدالت میں بگلیہا ڈیم کا کیس نہیں ہارا بلکہ مطالبات منوائے ہیں۔پنجا ب یونیورسٹی میں سیمینارسے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو میں جماعت علی شاہ نے کہا کہ بھارت نے چوتک ڈیم پر پاکستان کے اعتراضات تسلیم کر لئے ہیں لیکن نیموں باز گو منصوبے پر بات نہیں مانی،اس لئے پاکستان اس سلسلے میں عالمی عدالت سے رجوع کرنے حق محفوظ رکھتاہے۔ جماعت علی شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے پر عمل کرنے پرزور دیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کے حصے کا پانی چوری نہیں کیا لیکن سی پیج ضرورہوا ہے جس پر انہوں نے آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔