5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی کے مختلف علاقوں سے سات ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . .کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گذری میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان متعدد واردتوں میں سرگرم رہ چکے ہیں۔پولیس کے مطابق بریگیڈ کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے ملزم کے قبضے سے بہادر آباد کے علاقے سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے 3 مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے سرکاری ایس ایم جی گن بھی برآمد کرلی گئی ہے۔