5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
وزیر اعظم کیبجٹ منظوری میں حزب اختلاف کے کردارکی تعریف
جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . .وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بجٹ منظوری کے دوران حزب اختلاف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن کی اکثر تجاویز کومالیاتی بل میں شامل کیا گیا ہے، ان کاکہناہے کہ سماجی و اقتصادی تبدیلی صرف پالیسیوں کے تسلسل اور مؤثر عمل درآمد سے ممکن ہے۔انہوں نے یہ بات وفاقی وزرا سید خورشید شاہ،قمرزمان کائرہ ،سید نوید قمر،راجا پرویز اشرف اور نذر گوندل سے بات چیت میں کہی ، جنہوں نے ان سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے وفاقی بجٹ کی منظوری پر وفاقی کابینہ،اقتصادی ٹیم اور چیف وہیپ سید خورشید شاہ کو مبارک باددی ، وزیراعظم کاکہناتھاکہ ارکان پارلیمنٹ پالیسیوں پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کریں اور جمہوری قوتیں اپنی توانائیاں عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے صرف کریں۔