تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

افغانستان: مختلف بم حملوں میں تین اتحادی فوجی ہلاک

جنگ نیوز -
کابل. . . . . . . .افغانستان میں مختلف بم حملوں میں تین اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ افغان جنگ شروع ہونے کے بعد سے جون کا مہینہ اتحادی فوج کے لئے اب تک کا سب سے بدترین مہینہ ہے جس میں چھبیس روز کے دوران ستاسی اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ نیٹو نے ایک بیان میں کہا کہ آج جنوبی افغانستان میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں تین اتحادی فوجی مارے گئے ۔ فوجیوں کی قومیت نہیں بتائی گئی ۔ رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں تین سو سات اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ پچھلے سال مجموعی طور پر پانچ سو بیس اتحادی فوجی مارے گئے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.