5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:فائرنگ اورہنگامہ آرائی میں دوافراد ہلاک چار زخمی
جنگ نیوز -
کراچی. . . .آغا خالد. . . . .کراچی میں دو روزہ امن کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ہنگامہ آرائی سے دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے،جبکہ عظیم پورہ ،گزری،شاہ فیصل کالونی،شمسی سوسائٹی،پنجاب چورنگی اور رضویہ میں صبح سے مختلف واقعات میں کشیدگی اور ہنگامہ آرائی کے بعد کاروباربند ہوگیا۔ان علاقوں کے مکینوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔شہر میں مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے اکا دکا واقعات ہنوز جاری ہیں۔