5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لتا منگیشکرتین سال بعد بالی ووڈ فلم کیلئے آواز کا جادو جگائیں گی
جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . . . بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ 81سالہ لتا منگیشکرتین سال بعد بالی ووڈ فلم میں اپنی سُریلی آواز کا جادو جگائیں گی۔لتا منگیشکر فلمسازسنجے شرما کی فلمDunno Y...Na Jaane Kyunکا ٹائٹل گیت گائیں گی جسے موسیقارنکھیل کمٹ نے کمپوز کیا ہے۔واضح رہے کہ لتا منگیشکر نے آخری مرتبہ تین سال قبل بالی ووڈ فلم سلامِ عشق کے لیے گانا ریکارڈ کروایا تھا۔