5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کینیڈا : ٹورنٹو میں جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس شروع
جنگ نیوز -
کینیڈا : ٹورنٹو میں جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس شروع
ٹورنٹو…کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس شروع ہوگیا۔ عالمی معیشت کی بحالی کی کوششیں اور سخت مالیاتی ضوابط گفتگو کا اہم موضوع ہیں۔ بیس ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی معاشی قوتوں کے سربراہان کے دو روزہ اجلاس میں بجٹ خسارہ کم کرکے تین سال میں نصف تک لانے، بینکوں کی لازمی سرمایے کی شرط کو سخت کرنے جیسے اقدامات پر اتفاق رائے سامنے آنے کی توقع ہے۔ مگر اس سلسلے میں ٹائم ٹیبل کو ملکوں کی صوابدید پر چھوڑنے کی گنجائش بھی رکھی جائے گی۔ چین کی کرنسی یوآن کی قدر بھی اجلاس میں گفتگو کا موضوع ہوگی۔ عالمی معاشی بحران سے نکل کر بحالی کا سفر، اقتصادی ترقی کے اہداف اور بینکاری اصلاحات جی ٹوئنٹی کے اہم موضوعات میں شامل ہیں۔