تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

برطانیہ تارکین وطن کارکنوں کی عارضی حد مقرر کرنیکا اعلان کل کریگا

جنگ نیوز -
لندن ... برطانیہ تارکین وطن کارکنوں کی تعداد کی عارضی حد مقرر کرنے کا اعلان کل کرے گا۔ پاکستانی اور بھارتی باشندے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ تجارتی حلقوں، جامعات کے علاوہ اتحادی حکومت کے کچھ کابینہ اراکین نے بھی منصوبے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔وزیر داخلہ تھریسا مے اگلے سال اپریل تک یورپی یونین سے باہر کے تارکین وطن کارکنوں کو چوبیس ہزار ایک سو تک محدود کرنے کا اعلان کریں گی۔ اپریل دو ہزار گیارہ میں تارکین وطن کارکنوں کی تعداد کی مستقل حد مقرر کردی جائے گی۔ یہ قدامت پسند پارٹی کی موجودہ حکومت کے منشور کا بھی حصہ ہے۔ امیگریشن کی حد مقرر کرنے سے صرف یورپی یونین سے باہر کے ممالک متاثر ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ ہنرمندافراد سب سے زیادہ اس کی زد میں آئیں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ برطانیہ آنے والے طالب علموں کیلئے بھی شرائط اگلے سال اپریل سے سخت کردی جائیں گی۔ تاہم ملک کے اہم تعلیمی اداروں نے حکومت سے کہا ہے کہ ایسے کسی اقدام سے ان کی کروڑوں پونڈز کی آمدنی متاثر ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.