تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

امریکا کے ساتھ رابطوں کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں،چینی صدرہو جنتاؤ

جنگ نیوز -
ٹورنٹو ... چینی صدر ہو جنتاؤ نے کہا ہے امریکا کے ساتھ دنیا کے اہم معاملات پر ہم آہنگی اور رابطوں کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات میں ہو جنتاؤ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ اور مل جل کام کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ جبکہ اہم عالمی اور علاقائی معاملات پر بھی اشتراک اور رابطے مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین نے گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کافی محنت سے کام کیا ہے جس سے کافی کامیابیاں ملی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ہُو نے امریکا کا سرکاری دورہ کرنے کی اوباما کی پیشکش قبول کرلی ہے۔ اور اس کیلئے تاریخ طے کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.