5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:ڈکیتی کی نیت سے مکان میں داخل ہونیوالے 4ڈاکو گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی:ڈکیتی کی نیت سے مکان میں داخل ہونیوالے 4ڈاکو گرفتار
کراچی…کراچی میں چار مسلح ملزموں نے گھر میں گس کر اہلخانہ کو یرغمال بنالیاتاہم پولیس اور رینجرز نے بروقت کارروائی کرکے اہل خانہ کو باحفاظت آزاد کرالیا۔ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 14 کے ایک مکان میں چار ملزمان ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور اہل خانہ کو اسلحے کے زور پریرغمال بنالیا۔۔اس دوران بذریعہ ٹیلے فون ایس ایچ او تھانہ گلستان جوہر کو واقعے کی اطلاع مل گئی۔انھوں نے متاثرہ مکان کے اطراف میں پولیس اور رینجرز کی نفری کوتعینات کروادیا،جس پر ملزمان نے فرار ہونے کے لیے گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو یرغمال بنالیا،جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،اور ملزمان دیوار کود کر ملحقہ مکانات میں چھپ گئے،تاہم پولیس اور رینجرز کی ٹیموں نے دو زخمی ملزمان سمیت چار ملزمان کو حراست میں لے لیا،جن کی شناخت عدیل احمد،محمد عمر،سرفراز اور عمر حیات کے نام سے ہوئی ہے،پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی جرائم کی واردتوں میں جیل جاچکے ہیں،ان کے قبضے سے ڈکیتی کی واردت میں استعمال ہونے والی گاڑی اور 4 ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ کیس مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے۔