تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ ،چار افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ ،چار افراد ہلاک

کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ 8 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملیر محبت نگر کے علاقے میں امام بارگاہ ناد علی قریب دو گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ افتاب حسین ولد زکی حسین کے نام سے ہوئی ہے۔الفلاح کے علاقے شمسی سوسائٹی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دکان پر بیٹھا ایک شخص ہلاک ہوا۔پولیس کے مطابق اسے مسلح افراد نے دکان بند نہ کرنے پر ہلاک کیا ۔ملیر الفلاح میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30سالہ شخص زخمی ہوا جو دوران علاج چل بسا۔ رضویہ سوسائٹی میں 18 سالہ نوجوان حماد کو موٹر مکینک کی دوکان پر فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ چینسر گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے سیاسی جماعت سے وابستہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ ہفتے کو شاہ فیصل کالونی، عظیم پورہ، رفاہ عام اور الفلاح میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دکانیں اور کاروبار بند کرادیا۔ گذری میں دو مسلح گروہوں میں تصادم میں ایک شخص زخمی ہواجس کے بعدعلاقے میں کاروبار بند اور ٹریفک معطل ہوگیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.