تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی :سرجانی سے ڈکیتی میں ملوث عور ت سمیت3 ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی :سرجانی سے ڈکیتی میں ملوث عور ت سمیت3 ملزمان گرفتار

کراچی…کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عورتسمیت3 مسلح ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں لیاری ایکسپریس وے کے قریب ایک گھر میں ڈاکوؤں کے پیچھاکئے جانے کا بہانہ بناکر ایک خاتون نے گھر کا دروازہ کھٹکھایا اور اہل خانہ سے پناہ مانگی،مکان میں داخل ہوتے وقت خاتون ملزمہ نے دونوں مسلح ڈاکوؤں کے ساتھ مل کر اہل خانہ کو ہی یرغمال بناکرواردت کرڈالی۔تاہم مکان سے باہر نکلتے ہوئے مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوگیا،،جس کے نتیجے میں خاتون ملزمہ سمیت 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا،جن کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول،موٹرسائیکل اور لوٹی گئی اشیا برآمد کرلی گئیں،گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف 4 مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.