5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مردان: تخت بھائی میں فائرنگ سے باپ دو بیٹیوں سمیت ہلاک
جنگ نیوز -
تخت بائی ... ضلع مردان تخت بھائی میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک باپ دو بیٹیوں سمیت تین افراد ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مختیار نامی شخص کی رشتہ کا تنازعہ چل رہا تھا ۔رات گئے ان کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر پر دستی بم پھینکا ۔جس سے موقع پر مختیار اور اس کی دو بیٹیاں ہلاک ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک بچہ زخمی ہوگیا جنھیں فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیاہے۔