5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
راجیش کھنہ بالی وڈ کے سب سے رومانوی ہیرو ہیں، عمران خان
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے اداکارہ عمران خان کا کہنا ہے کہ راجیش کھنہ بالی وڈ کے سب رومانوی ہیرو ہیں۔اپنے ماموں عامر خان کے نقش قدم پر چلنے والے عمران خان کے مطابق 90ء کی دہائی میں سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان ہی زیادہ تر رومانوی ہیرو کا کردار ادا کرتے تھے مگر ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جسے بالی وڈ میں ہر دور کا رومانوی ہیروقرار دیا جاسکے لیکن راجیش کھنہ اپنی اداکاری کے اعتبار سے اس مقام پر ہیں کہ انہیں بجا طور پر ہر دور میں بالی وڈ کا سب سے رومانوی ہیرو کہا جاسکتا ہے ۔ عمران خان شاید اس طرح کے بیانات دے کر میڈیا میں ان رہنا چاہتے ہیں جبھی تو ہر چند دن بعد وہ بالی وڈ اداکاروں کے بارے میں کچھ نئے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سے پہلے عمران خان نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں بچپن ہی سے جوہی چاؤلہ سے محبت تھی اور وہ جوہی جی کی فلم ”قیامت سے قیامت تک“دیکھ کر ان کی زلفوں کے اسیر ہوئے تھے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان آئندہ بالی وڈ کی کس شخصیت کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کر تے ہیں۔