تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ماہرین اوسٹیوآرتھرائٹس میں مالش والی کریموں کے خلاف

جنگ نیوز - آسٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…اوسٹیو آرتھرائٹس میں مالش والی کریمیں ہرگز تجویز نہ کی جائیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ ثابت نہیں ہوا کہ بام یا تیل کی مالش پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال لوگ جوڑوں اور پٹھوں کے درد سے نجات کے لیے مختلف قسم کی لاتعداد مالش کی کریمیں خریدتے ہیں جو کہ خون کی گردش کو تیز کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ محققین نے 16 تحقیقات پر مبنی اعداد و شمار کا جائزہ لیا جس سے پتہ چلا کہ ایسی کریمیں جن میں درد رفع کرنے والا جزو سیلی سائٹ شامل ہے، مریضوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں دوسرے دافع درد جیل شاید زیادہ بہتر کام کریں لیکن اس کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کلینیکل ایکسیلینس نے حال ہی میں اوسٹیو آرتھرائٹس کے بارے میں رہنما اصول شائع کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ جوڑوں کی اس بیماری کے لیے سیلی سائیلیٹس پر مشتمل کریمیں ہرگز تجویز نہ کی جائیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے محقق ڈاکٹر اینڈریو موور کا کہنا ہے کہ ملنے والی کریمیں اتنی بہتر نہیں کہ انہیں اہمیت دی جائے۔تاہم ہماری تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جوڑوں اور پٹھوں کی سوجھن دور کرنے والے موٴثر جیل آئیبو پروفن ہے۔ یہ دوا نہ صرف بہتر کام کرتی ہے بلکہ محفوظ بھی ہے۔ تاہم مالش والی کریموں پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ دوائیں واقعی مفید ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.