تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مصنوعی قلت پیدا کرنے کیلئے لاکھوں ٹن چینی ذخیرہ کر لی گئی

جنگ نیوز -
کراچی…چینی مافیا کی جانب سے ایک بار پھر چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کے لیے لاکھوں ٹن چینی کو گوداموں میں ذخیرہ کرلیا گیا ہے جبکہ شوگر ملز مالکان نے پندرہ دنوں میں ایکس ملز پرائز چینی کی قیت 56 روپے سے 63 روپے کردی اور مارکیٹ مییں چینی 70 روپے میں فروخت کی جارہی ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پانچ جون کو بجٹ پیش کیا گیا اس وقت چینی ایکس ملز پرائس 56 روپے مقرر تھی تاہم بیس دن کے اندر شوگر ملز مالکان نے ایکس ملز پرائس میں سات روپے اضافہ کردیا جس سے چینی کی ایکس ملز پرائس 63 روپے مقرر کرنے کے باعث چینی ہول سیل اور مارکیٹ میں ایک بار پھر 68 روپے سے 70 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ رواں سال میں ٹریڈنگ آف کارپوریشن پاکستان نے تقریبا بتیس لاکھ چینی امپورٹ کی تھی اور پاسما پہلے ہی کہ چکی تھی کہ ملک بھر میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے تاہم چینی وافر مقدار میں ہونے کے باوجود ایک بار پھر چینی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال سپریم کورٹ نے چینی کی قیمت 40روپے کلو مقرر کی تھی تامم آٹھ ماہ کے دوران چینی کی قیمت دوگنی کردی گئی۔ شوگر ایسوسی ایشن کے رہنما صدیق آدم نے بتایا کہ اس وقت ٹی سی پی کی جانب سے خریدی گئی چینی مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہے۔ اگر یہ چینی یوٹیلٹی اسٹور کی قیمت میں فروخت کردی جائے تو چینی کی مصنوعی قلت ختم ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے حیدرآباد میں ایک گودام میں چھاپہ مار کر کئی ٹن ٹی سی پی کی چینی برآمد کرلی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.