تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سوات:چار باغ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،چھ شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
سوات…سوات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چھ شدت پسند ہلاک جبکہ دو شدت پسند گرفتار کرلئے گئے۔ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقے سیر تلی گرام میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ ہوئی اور اس دوران پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا،جبکہ چارباغ میں ایک اور کارروائی کے دوران ایک شدت پسند کمانڈر فضل رحیم ہلاک ہوگیا۔ دوسری جانب منگلور میں مقامی شدت پسند کمانڈر شیر محمد نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔شیر محمد کی نشاندہی پر ایک مقامی شدت پسند کمانڈر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.