تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

تین نئے F-16 طیارے پاک فضائیہ میں شامل کر لیے گئے

جنگ نیوز -
جیکب آباد…امریکا سے ملنے والے تین نئے ایف -16بلاک 52طیارے باقاعدہ پاک فضائیہ کے بیٹرے میں شامل کرلیے گئے۔ جیکب آباد میں شہباز بیس پرہونے والی تقریب میں امریکا سے ملنے والے تین ایف -16بلاک 52طیارے باقاعدہ پاک فضائیہ کے بیٹرے میں شامل کر لیے گئے۔تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان اور امریکی فضائیہ کے سربراہ نارٹن شوازکس نے بھی شرکت کی۔ایف 16 طیاروں کی باقاعہ شمولیت کی تقریب میں پاکستان میں امریکی سفیر این پیٹر سن بھی موجود تھیں۔ایف 16 طیاروں میں سرویلنس، انٹیلی جنس اور دیگر جدید نظام نصب ہیں ۔ایف 16 طیارے ہدف کو نشانہ بنانے اور فضاء میں ری فیولنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔امریکہ کی جانب سے دیے جانے والے 3ایف 16بلاک52طیارے گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔امریکا کی طرف سے پاکستان کوپچھلے سال استعمال شدہ چار ایف 16 طیارے فراہم کئے گئے تھے جبکہ کل 18 نئے طیارے بھی دیئے جانے ہیں۔ ان نئے طیاروں کی فراہمی کا عمل دسمبر 2010 تک مکمل ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.