5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اورکزئی ایجنسی،فورسز کی کارروائی میں9شدت پسند ہلاک،چھ زخمی
جنگ نیوز -
پشاور…اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں آٹھ شدت پسند مارے گئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند کمانڈر مارا گیا۔اورکزئی ایجنسی کے علاقے مامو زئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فورسز کے جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں آٹھ شدت پسند ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے ۔بمباری میں شدت پسندوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقے اسپین کئی رغزئی میں شدت پسندو ں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر پانچ راکٹ فائر کیے تاہم کوئی جانی نہیں ہوا۔حملے کے بعد فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک شدت پسند کمانڈر ہلاک ہوگیا جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور علاقے سے فرار ہوگئے۔