تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

نئے ایف 16طیاروں کی فضائیہ میں شمولیت ہمارا خواب تھا، ایئرچیف

جنگ نیوز -
جیکب آباد…امریکہ سے ملنے والے تین ایف-16بلاک52طیارے باقاعدہ پاک فضائیہ میں شامل کرلیے گئے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ راو قمر سلیمان کہنا تھایہ ہمارا خواب تھا جو آج پورا ہوگیا،مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رکھناہوگا۔جبکہ امریکی فضائی کے چیف جنرل نارٹن سوازکش کاکہنا تھا کہ دہشتگر دی کے خلاف جنگ میں پاکستانی اداروں عوام اور حکومت کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔جیکب آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ چیف ائیر مارشل راو قمر سلیمان کاکہناتھا کہ ایف16طیاروں کے ملنے سے دونوں ملکوں میں اعتماد میں اضافہ ہوگا جبکہ پہلے سے موجودایف16نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کرداراداکیا۔انہوں نے کہاکہ طیاروں کی شمولیت پاک فضائیہ کی ٹیکنالوجی میں نئے باب کا آغاز ہے اوریہ جہاز پاکستان کو کسی بھی اندرون و بیرونی خطرات سے بچانے کے کام آئیں گے۔جیکب آباد میں شہباز بیس پرہونے والی تقریب میں امریکہ سے ملنے والے تین ایف-16بلاک52طیارے باقاعدہ پاک فضائیہ کے بیٹرے میں شامل کرلیے گئے۔تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل راو قمر سلیمان اور امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل نارٹن شوازکس نے بھی شرکت کی۔ایف16 طیاروں کی باقاعدہ شمولیت کی تقریب میں پاکستان میں امریکی سفیر این پیٹر سن بھی موجود تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل نارٹن شوازکس کاکہناتھا کہ پاکستان کے پاس پہلے سے موجود ایف16کو رات کو ہدف کا نشانہ بنانے کیلئے اپ گریڈ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ان جہازوں کی پاک فضائیہ میں شمولیت پاک امریکہ دوستی اور اتحادی ہونے کی مثال ہے۔جنرل شوازکس کاکہنا تھا کہ جنگ زدہ علاقوں میں یہ طیارے درست اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔تقریب میں موجود پاکستان میں امریکی سفیر این پیٹر سن کاکہنا تھاکہ یہ جہاز پاکستانی عوام کو نقصان پہنچانے والے افراد سے بچانے کے کام آئیں گے ۔پاکستان امریکہ میں دفاعی تعلقات کے علاوہ توانائی معیشت کے شعبے میں روابط بڑھ رہے ہیں اورطیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت سے دونوں ممالک میں تعلقات نیا سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں شہریوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں اور اسپتال اور پانی کیلئے فنڈز دیئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کا مقصد خطے اور دنیا مین امن قائم کرنا ہے۔ایف سولہ طیاروں میں سرویلنس، انٹیلی جنس اور دیگر جدید نظام نصب ہیں ایف16 طیارے ہدف کو نشانہ بنانا اور فضا میں ریفیولنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔امریکہ کی جانب سے دیے جانے ولے3ایف16بلاک52طیارے گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔امریکا کی طرف سے پاکستان کوپچھلے سال استعمال شدہ چار ایف سولہ طیارے فراہم کئے گئے تھے جبکہ کل18 نئے طیارے بھی دیئے جانے ہیں ، ان نئے طیاروں کی فراہمی کا عمل دسمبر2010 تک مکمل ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.