تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور:ہال روڈ پر دھماکوں کے بعد خوف ہراس کی فضا برقرار، دکانیں بند رہیں

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں ہال روڈ کے زیتون پلازہ میں گذشتہ رات ہونے والے کریکر دھماکوں کے بعد دکانیں بند رہی،تاجروں نے حکومت سے سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ہفتے کی شب پلازہ کی بیسمنٹ اور ایک دکان میں پانچ منٹ کے وقفے سے دھماکوں میں دس افراد زخمی ہوئے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دھماکوں سے علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا۔جس کے باعث اتوار کو کھلنے والی دکانیں بھی بند رکھی گئیں اورپولیس اہلکار گشت کرتے رہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں پولیس اہلکار تعینات کرنے کے ساتھ میٹل ڈی ٹیکٹرز بھی لگائے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.