تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی:ساحل پر مردہ سیپاں آنے کاسلسلہ جاری، فضا متعفن ہوگئی

جنگ نیوز -
کراچی…سمندری طوفان پیٹ کے بعد سے کراچی کے ساحل سمندر پر مردہ حالت میں سیپیاں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ساحل کی مناسب صفائی نہ ہونے کے باعث فضا میں تعفن پھیل گیا ہے۔کراچی کے ساحل سی ویو پر بڑی تعداد میں مردہ سیپاں آگئی ہیں۔جس کے باعث فضا میں تعفن پھیل گیا ہے۔آئی یو سی این کے سینئیر ایڈوائزر طاہر قریشی کے مطابق سمندری طوفان پیٹ نے سمندر پر ہلچل مچادی تھی۔جس کی وجہ سے سمندری چٹانوں سے لگی سیپیاں ٹوٹ کر ساحل پر آگئی ہیں۔یہ سائیکلون کے اثرات ہیں جو کافی دن تک رہیں گے تاہم ساحل سمندر کی مناسب صفائی نہ ہونے کے باعث فضا میں تعفن پھیل گیا ہے۔اتوار ہونے کے باجود بہت کم لوگ ساحل پر آئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.