تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

دریاے کابل میں درمیانے ، سوات اورجندی میں نچلے درجے کا سیلاب

جنگ نیوز -
پشاور…دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانی درجے جبکہ دریائے سوات اوردریائے جندی میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے ۔فلڈ مانیٹرنگ سیل پشاور کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اوریہاں پانی کا اخراج50 ہزار2 سو60 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریائے جندی میں چارسدہ کے مقام پر،دریائے کابل میں نوشہرہ اور دریائے سوات میں منڈا اور خیالی کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔جبکہ دریائے سندھ میں اٹک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈکیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.