5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاک چین ایٹمی معاہدہ پرامن مقاصد کے لئے ہے، پاکستان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان نے چین کے ساتھ ایٹمی تعاون کے بارے میں خدشات کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ دفترخارجہ کے ترجمان عبد الباسط خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان ایٹمی تعاون پرامن مقاصد کے لئے آئی اے ای اے کے حفاظتی معیارات کے مطابق ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تمام خدشات بے بنیاد ہیں ۔