5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ٹام کروز اورکیٹی ہومزمردانہ ملبوسات کی نمائش کریں گے
جنگ نیوز -
ہالی ووڈ… ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز مردانہ ملبوسات کی کلیکشن لانے کی تیاری کر رہے ہیں اور ان ملبوسات کی ڈیزائننگ کیلئے وہ اپنی بیوی ادکارہ کیٹی ہومز کی مدد حاصل کر رہے ہیں ۔ ٹام کروز اور کیٹی ہومز نے دو سال پہلے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور اب تک وہ خواتین کے ملبوسات ہی تیار کرتے رہے ہیں تاہم اب ٹام کروز مردانہ ملبوسات لانا چاہتے ہیں۔ ٹام کا کہناہے کہ خواتین کی فیشن کلیکشن کی کامیابی کے بعد مردوں کی طرف سے بھی فرمائشیں کی جارہی تھیں اور اسی لیے ٹام نے مردوں کی فیشن کلیکشن ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے ٹام کروز کیٹی ہومز کی مدد چاہتے ہیں، جو آجکل ماں اور بچیوں کے ایک جیسے ملبوسات ڈیزائن کر رہی ہیں۔