5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔بلوچستان کے زیادہ تر علاقے مزید دو روز تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر ،گلگت بلتستان ، راولپنڈی ، اسلام آباد، ہزارہ ڈویژن میں چندایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈ ی میں46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔