5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
حکومت کومدت پوری کرنی چاہیے ، مڈٹرم الیکشن کا حامی نہیں، چوہدری شجاعت
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے ،ہم وسط مدتی انتخابات کے حق میں نہیں ہیں۔یہ بات انہوں نے لاہور میں چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ احمدریاض شیخ کے گھر ان والدہ کے انتقال پرتعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم مڈٹرم الیکشن کے حامی نہیں ہیں ،ہماری خواہش ہے کہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے۔چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کے خاتمے کی باتیں کرنے والا شہبازشریف خودکیاحرکتیں کررہاہے۔