تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

نوشہرہ :کالعدم تحریک طالبان کے تین اہم کمانڈر گرفتار

جنگ نیوز -
نوشہرہ … نوشہرہ میں دو مختلف کارروائیوں میں کالعدم تحریک طالبان کے تین اہم کمانڈر گرفتار ہوگئے ہیں جنہیں تفتیش کے لئے نا معلوم پر مقام پر منتقل کردیاگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پہلا آپریشن پشاور اسلام آباد موٹر وے رکشئی انٹر چینج کے قریب ہوا جہاں پر کالعدم تحریک طالبان باجوڑ کے اہم کمانڈر مصطفی کو اس گرفتار کیاگیاجب وہ پنجاب میں داخل ہو رہا تھا۔آپریشن میں قانون نافذ کرنے و الے اداروں اور پولیس نے حصہ لیا۔کمانڈر مصطفی پر الزام ہے کہ وہ کراچی ،لاہور سمیت ملک کے دیگرحصوں میں تنظیم کا مالیاتی نظا م کا انچار ج تھا اور لوگوں کو تنظیم کی جانب راغب کرکے افرادی قوت میں اضافہ کرتا تھا۔دوسرا آپریشن جی ٹی روڈ پر پبی کے قریب کیاگیا جہاں سے کالعدم تحریک طالبان سوات کے اہم کمانڈر ابن امین کے دو اہم ساتھیوں کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.