5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جس حکومت میں قاتل شامل ہوں وہ کیا امن قائم کریگی، جماعت اسلامی
جنگ نیوز -
کراچی…جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی کا کہناہے کہ جس حکومت میں قاتل شامل ہوں وہ کیا امن قائم کرے گی۔کراچی کے علاقے بنارس میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے محمد ھسین محنتی نے کہاکہ جمہوری حکومت کے دور میں سیاسی کارکنوں کو قتل کرکے سزا دی جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دینی جماعتیں متحد ہوکر کراچی کو امن کا گہوارہ بنائیں گی۔اس موقع ہر خطاب کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی لیئق احمد نے کہاکہ شہر میں روزانہ درجنوں افراد قتل کئے جارہے ہیں اور حکومت بے بس ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ شہر میں تارگٹ کلنگ کو روکنے کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔