5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جعلی ڈگری رکھنے والے کو عوام کی نمائندگی کاکوئی حق نہیں، مشاہدحسین
جنگ نیوز -
اسلام آباد… مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ جو شخص فراڈ کرکے جعلی ڈگری رکھتا ہے،اس کو عوام کی نمائندگی کا کوئی حق نہیں ۔اسلام آباد میں چلڈرن پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا عوام نے جعلی ڈگری کیس میں سپریم کورٹ کے اقدامات کو سراہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں انتشار کی فضا ہے اور سیاستدانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ وہ بچوں کے حقوق کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز اٹھائیں گے۔