5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی : تعطیل کے باوجودضلعی عدالتوں میں فائلوں کی چھان بین
جنگ نیوز -
کراچی…چیف جسٹس پاکستان نے این ار او کیسز کی تفصیلات فوری طور پر طلب کرلی ہیں ان تفصیلات میں وہ کیسز بھی شامل ہیں جن کا اب تک پتا نہیں چلا سکا ۔اس سلسلے میں کراچی کی ضلعی عدالتوں کا عملہ کل سے فائلوں کی چھان بین میں مصروف ہے اور آج ہفتہ وار تعطیل ہونے کے باوجود یہ عملہ ڈیوٹی پر حاضر ہے اور فائلوں کی تلاش کا کام جاری ہے ۔واضح رہے این ار او آنے کے بعد سندھ میں کل 35سو 77 مقدمات واپس لئے گئے تھے ان مقدمات کی رپورٹ آئی جی سندھ نے چند دن قبل سپریم کورٹ کو بھیجنے کے لئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردی تھی ،لیکن اس رپورٹ میں ایک سو دس ایسے مقدمات کا تذکرہ ہے جن کا رپورٹ کے مطابق کوئی وجود ہی نہیں ہیں اور وہ کسی ریکارڈ میں موجود نہیں ہیں ، رپورٹ کی حصولی کے بعد سپریم کورٹ کی طرف سے ان مقدمات کے حوالے سے فوری رپورٹ طلب کی گئی ہے جس پر آج بھی کام جاری ہے ۔