5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ملک کے اکثر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہے
جنگ نیوز -
کراچی…ملک کے اکثر علاقے آج بھی گرمی کی لپیٹ میں رہے۔سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں پڑی جہاں درجہ حرارت45 سینٹی گریڈرکارڈ کیا گیا۔بالائی صوبہ پنجاب، مری، مظفرآباد اورکشمیر میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش بھی رکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ خاص طور پر بلوچستان کے زیادہ تر علاقے مزیددو روز تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔گلگت بلتستان ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج سہ پہر رکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق رحیم یار خان، جیکب آباد اور سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت44 سینٹی گریڈ رہا ۔ بنوں، لاڑکانہ اور نواب شاہ میں43، بہاولنگر،بہاولپور،فیصل آباد، دادو ، لاہور، ملتان، تربت اورسکھر میں42 ، اسلام آباد اور ،پشاور میں41،کوئٹہ میں34 اور کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔