5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی میں اتوار کی تعطیل کے باجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں اتوار کی تعطیل کے باجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لیاری گرڈ اسٹیشن صبح چھ بجے سے بند ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح چھ بجے لیاری گرڈ اسٹیشن کی بندش سے لیاری کے تمام علاقوں کے علاوہ میٹھادر، کھارادر اور رنچھوڑ لائن کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو شام چار بجے تک بھی بحال نہ ہوپائی تھی۔زرائع کے مطابق ناظم آباد نمبر 3,4نارتھ کراچی سیکٹر 11اے،11بی،11سی اور ڈیفنس فیز 5،6 کے بعض علاقوں میں صبح آٹھ بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوتھی جو دن بارہ بجے کے قریب بحال ہوئی۔کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق لیاری گرڈ اسٹیشن کو مرمت کے کام کے باعث بند کیاگیا تاہم دوپہر دو بجے کے قریب اسے بحال کردیاگیا ہے۔