تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بنگلہ دیش: پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں،رکن پارلیمنٹ سمیت کئی افراد زخمی

جنگ نیوز -
ڈھاکا…بنگلہ دیش میں حزب اختلاف کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک رکن پارلیمنٹ سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے جبکہ سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے ہڑتال کی اپیل بجلی ،پانی اور گیس فراہم کرنے میں حکومت کی ناکامی کیخلاف کی گئی ہے۔ہڑتال کے دوران نجی دفاتر،تعلیمی ادارے اور بندرگاہیں بند ہیں۔ ڈھاکا میں پولیس کے ترجمان ولید حسین نے بتایا کہ ہڑتال کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں تاہم ڈھاکا یونیورسٹی میں حزب اکتلاف کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں بی این پی کا ایک رکن اسمبلی بھی زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔پولیس نے ہفتے کی شب گاڑیاں جلانے اور توڑپھوڑ کے الزام میں کم از کم 131 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.