تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

میرانشاہ:امریکی ڈرون کے دو میزائل حملے، 5مبینہ شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
میرانشاہ…شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں امریکی جاسوس طیارے کے دومیزائل حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں تحصیل میران شاہ کے نواحی علاقے تپی میں امریکی جاسوس طیارے سے دو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے،مقامی ذرائع کے مطابق میزائل حملے کے بعد بھی علاقے پر امریکی جاسوس طیارے کی پروازیں جاری ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.