تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فنی تعلیم کے نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، شہبازشریف

جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فنی تعلیم کے اداروں کے نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور ہنر مند افرادی قوت تیار کی جائے۔انہوں نے یہ بات ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں فنی تعلیم کے چھ سنٹر آف ایکسیلنس قائم کئے جائیں گے جن میں لیدر ٹیکسٹائل اور انڈسٹریل ٹیکنالوجی،سرامکس ،آئی ٹی اور وڈ ورک کی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کامرس کو ٹیوٹا کے دائرہ کار سے نکال کر محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے زیر انتظام کیا جائے اور ٹیوٹا کے تمام اداروں کا مالی اور انتظامی آڈٹ کرایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.