تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

شہروں میں انتہا پسندی زوروں پر ہے، شیخ رشید

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں انتہا پسندی بڑھ رہی ہے،خود کش حملہ آور پنجابی ہیں، پٹھان کو بدنام کیا گیاہے،ایسی پالیسیاں نہ بنائی جائیں کہ غریب کا جینا مشکل ہو جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگلے دو تین ماہ فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں،ن لیگ سب سے بڑی نااہل لیگ ثابت ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 260 ارکان نے ڈگریاں جمع ہی نہیں کرائی ہیں۔ملک کو کرپشن سے کوئی نجات نہیں مل سکی ،تھانے پٹوارخانے بک رہے ہیں،ایسی پالیسیاں نہ بنائی جائیں کہ غریب کا جینا مشکل ہو جائے۔ان کا کہنا تھاکہ تنخواہ 50 فیصد کی بجائے100 فیصد بڑھائی جائے، غریب آدمی ٹیکس دے رہا ہے، حکومت عوام کے مسائل سے غافل ہو گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ جیلوں میں جگہ نہیں ہے ان کے لیے وی آئی پی بیرکیں بنانا پڑیں گی۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہناتھا کہ پٹھانوں کو بدنام کیا جارہا ہے جبکہ زیادہ تر خودکش حملہ آور پنجاب سے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.