5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
میران شاہ میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے،3 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
میران شاہ…شمالی وزیرستان کے علاقے میران شام میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں تحصیل میران شاہ کے نواحی علاقے تپی میں امریکی جاسوس طیارے سے دو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق میزائل حملے کے بعد بھی علاقے پر امریکی جاسوس طیارے کی پروازیں جاری ہیں۔