5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کوئی فرق نہیں چوہدری شجاعت
جنگ نیوز -
لاہور… مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی میں کوئی فرق نہیں، دونوں ایک ہیں، دونوں ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیتے ہیں اورفون پر معاملہ رفع دفع ہو جاتا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ صوبہ جن حالات سے گزر رہا ہے وہ سب کے سامنے عیاں ہیں،ہمیں امید نہیں تھی کہ بچوں کو اس طرح ان معاملات میں شامل کیاجائے گا،بچے کو ہتھکڑی لگائی گئی اور کھولنے کے احکام اوپر سے لیے گئے،ہم نے حسین نواز کی لندن روانگی میں رکاوٹ نہیں ڈالی،ہم انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ صوبہ دیوالیہ ہو چکا ہے، لوگ خود کشی پر مجبور ہیں۔