5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اب کمپیوٹر میں یو ایس بی پورٹس کبھی کم نہیں پڑیں گے
جنگ نیوز -
نیویارک. . . . . .عام طور پر کمپیوٹر میں یو ایس بی لگانے کیلئے محدود پورٹس موجود ہوتے ہیں لیکن اب ایک ایسی یو ایس بی تیار کرلی گئی ہے جو بیک وقت کئی یو ایس بیز لگانے کے لیے لامحدود پورٹس فراہم کرسکے گی۔Infinite USB نامی اس یو ایس بی کی دوسری جانب ایک اور یو ایس بی لگانے کا پورٹ بنا ہوا ہے جس میں مزید یو ایس بی آلات کا با آسانی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس یو ایس کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اگر بیک وقت کئی یو ایس بیز ایک ہی پورٹ استعمال کررہی ہونگی تو ایک بیرونی ایڈاپٹر کی مدد سے یو ایس بی کی لائن کو اضافی بجلی بھی مہیا کی جاسکے گی۔