5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گرمی کی شدت میں اضافہ، شارٹ فال2135میگاواٹ ہوگیا
جنگ نیوز -
کراچی…ملک میں گرمی بڑھنے سے بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیاہے،جس کے بعد لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔پیپکوحکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار13630جبکہ ڈیمانڈ15756میگاواٹ ہے اور شارٹ فال 2135میگاواٹ ہوگیا ہے۔پیپکوحکام کے مطابق کراچی کو630میگاوا ٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ ترجمان کاکہناہے کہ شہروں میں چار سے چھ اوردیہات میں آٹھ گھنٹے تک کی وڈشیڈنگ کی جارہی ہے اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا تاثر درست نہیں۔ ترجمان کے مطابق تمام آئی پی پیز چالو ہیں اور فرنس آئل کی کمی کی وجہ سے کوئی اورپلانٹ بند نہیں۔ادھر صارفین کاکہناہے کہ پیپکو کے دعوے غلط ہیں،اضافی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جس سے سخت مشکلات کاسامناہے۔