5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور: موٹر وے پر ٹریفک حادثہ ،میاں ،بیوی اور بیٹی جاں بحق
جنگ نیوز -
لاہور …موٹر وے پر جھنگ سے لاہور جانے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹر وے پر تیز رفتار کار ٹرالر سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 72سالہ حشمت علی 70 سالہ بیوی رضیہ بی بی اور 30سالہ بیٹی خولہ شامل ہیں۔