5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ہزارہ صوبہ کی جدوجہد جاری رکھیں گے، مفتی کفایت الله
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن اور جمعیت علما ء اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق صوبہ ہزارہ کی جدوجہد جاری رکھیں گے تاہم اس کے لئے سول نافرمانی نہیں کی جائیگی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور دیگر سیاسی جماعتوں نے ہزارہ کو نیا صوبہ بنانے کی حمایت کی ہے اور جس طرح نیاضلع یا ڈویژن بنایا جاسکتاہے اسی طرح نیا صوبہ بھی ایک آئینی مطالبہ ہے ان کا کہنا تھاکہ جعلی ڈگری کے ذریعے منتخب ہونے والا قوم کے مجرم ہیں۔ تاہم مڈٹرم انتخابات نہیں ہونے چاہیں۔