تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مولانا امان الله جے یو آئی خیبر پختونخوا کے امیر منتخب

جنگ نیوز -
پشاور…قومی اسمبلی کے سابق رکن مولانا امان اللہ جمعیت علما اسلام خیبر پختونخوا کے امیر اور قومی اسمبلی کے رکن مولانا محمد قاسم جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔جے یو آئی خیبر پختونخوا کا انتخابی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر اور فاٹا سے ایک ہزار گیارہ ارکان مجلس عمومی نے خفیہ ووٹ کے ذریعے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انتخابات میں مولانا امان اللہ کا مقابلہ سینیٹر مولانا گل نصیب خان سے ہوا۔جس میں مولانا امان اللہ اکثریت سے جیت گئے تاہم ووٹوں کے تناسب کا اعلان نہیں کیاگیا جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے قومی اسمبلی کے رکن مولانا محمد قاسم کا مقابلہ قومی اسمبلی کے سابق رکن مولانا شجاع الملک سے ہوا ۔یہ مقابلہ مولانا قاسم نے جیت لیا۔ یوں امیر اور جنرل سیکرٹری دونوں عہدوں پر مجلس عمومی نے سابق امیر اور جنرل سیکرٹری کو مسترد کرکے نئی قیادت کا انتخاب کیا۔ اپنے انتخاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا قاسم نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے جے یوآئی کی شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے اور اب فی الحال حکومت سے علیحدگی اختیار نہیں کی جائیگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.