تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ہنگو:تین سرکاری اسکولوں کی بحالی کے منصوبے مکمل

جنگ نیوز -
پشاور… اسپیشل ڈویلپمنٹ یونٹ نے خیبرپختونخواکے ضلع ہنگومیں تین سرکاری اسکولوں کی بحالی اورگلیوں کی فرش بندی کے منصوبے مکمل کرلیے ہیں۔ اسپیشل ڈویلپمنٹ یونٹ کے ذرائع کے مطابق گرلز ہائی سکول نمبر دو ہنگو، ہائی سکول توغ سرائی اور ہائی سکول کاربوغہ کی بحالی اور فرنیچرکی فراہمی مکمل کی گئی۔ جبکہ شرکی کاربوغہ، قریشی آباد دوآبہ اورفاروقی بانڈہ میں گلیوں کی فرش بندی کے منصوبے بھی مکمل کرلئے گئے ۔ شرکی کاربوغہ میں 762میٹر ،قریشی آباد دوآبہ میں610میٹر اور فاروقی بانڈہ میں427میٹر طویل گلیوں کی پختگی اور فرش بندی تکمیل کو پہنچ چکی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.