5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسامہ بن لادن پاکستان کے قبائلی علاقوں میں روپوش ہے،سی آئی اے چیف
جنگ نیوز -
واشنگٹن… امریکی سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن پاکستان کے قبائلی علاقوں میں روپوش ہیں ۔امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ اسامہ بہت گہری روپوشی میں ہے اور اس کے ساتھ بہت سخت سیکیورٹی ہوگی ۔ ایک اندازے کے مطابق ان کے ساتھ القاعدہ کے60 سے100 ارکان ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو اب بھی یقین ہے کہ وہ اسامہ اور ایمن الظواہری کا صفایا کردے گا۔ اس دوران امریکا القاعدہ کی نصف قیادت کو پکڑ چکا ہے یا مار چکا ہے۔ نائن الیون کے حملوں کے نو سال بعد لیون پنیٹا نے کہا کہ اسامہ کی تلاش کا کام کسی کی بھی سوچ سے زیادہ سست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کے بارے میں سنہ2000 کے بعد سے کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان مضبوط ہورہے ہیں اور وہاں تشدد بڑھ رہا ہے۔