تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

دہشتگردی کے حوالے سے آئندہ نسل کو بھرپورآگاہی دینی چاہیے،آصف ہاشمی

جنگ نیوز -
لاہور …متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین آصف ہاشمی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے بارے میں آئندہ نسل کو بھرپور آگاہی دینی چاہیے اور اس موضوع کوباقاعدہ نصاب میں شامل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے یہ بات لاہور میں ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی دہشت گردی پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔مقررین نے اسلام ،امن اور دہشت گردی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور علمائے دین اور دانشوروں کا یہ فرض ہے کہ اسلام کا حقیقی پیغام دنیا تک پہنچائیں۔مقررین نے دہشت گردی اور اس کے عالمگیر نقصانات سے آگاہی کیلئے اس کتاب کو نصاب میں شامل کرنے کی تجویز دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.