تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سوئی:بارودی سرنگ سے ٹکراکرماں باپ جاں بحق،کمسن بیٹی زخمی

جنگ نیوز -
سوئی …سوئی کے علاقے پیر کوہ میں بارودی مائنز ٹکرانے سے ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ معصوم بچی شدید زخمی ہوگئی ۔لیویز ذرائع کے مطابق طوطا خان نامی شخص اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پیرکوہ کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں بارودی مائنز سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں طوطا خان اور ان کی بیوی گل ذر موقع پر ہلاک جبکہ ان کی تین سالہ بیٹی فاطمہ شدید زخمی ہوگئی واقعے کے بعد زخمی بچی کو سی ایم ایچ سوئی میں داخل کردیا گیا جبکہ پیرکوہ صدر تھانہ میں نامعلوم تخریب کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.